• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو کورونا سے زیادہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے خطرہ ،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا سے زیادہ خطرہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے ہے اسٹیٹ بنک کی نجکاری نامنظور، بجلی کی قیمتوں، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کو قبول نہیں کریں گے۔ وسائل پر قابض مافیاز، جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیرے اصل بیماری ہیں۔ وبا کی وجہ سے ”گو آئی ایم ایف گو“ تحریک کچھ دیر کے لیے معطل کی، اگر حکومت نے عالمی ادارے کی شرائط پر قرضہ لیا تو آنے والے دنوں میں عوام کو لے کر سڑکوں پر ہوں گے۔سٹیٹ بنک کی نجکاری نامنظور، بجلی کی قیمتوں، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تازہ ترین