• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخاب کے 60روز میں حلف نہ اٹھانیوالا نااہل ، الیکشن ایکٹ ترامیم کا آرڈیننس منظور

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعہ آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ آرڈیننس کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری نثار اور سینٹر اسحاق ڈار نے تاحال رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ اس آرڈی ننس کے اطلاق سے دو نوں اپنی نشستوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد آرڈیننس جاری کیا جائیگا، آرڈیننس کا اطلاق قومی و صوبائی اسمبلیوں،سینیٹ بلدیاتی اداروں پر ہو گا ۔ 

تازہ ترین