بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں کورونا کے لیے مختص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں چار مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثر 27 مریضوں کو بروقت ریسکیو کر کے دوسرے اسپتال منتقل کیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا سے متاثر چار مریض بری طرح جھلسے، جو علاج کے دوران دم توڑ گئے جبکہ اسپتال میں کُل 31 مریض زیرعلاج تھے۔