وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ اسپتالوں کو بہتر بنانا بہت مشکل کام ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر خیبر ٹیچنگ اسپتال کی تزئین و آرائش کے بعد حالیہ تصاویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کو بڑی جدوجہد کے بعد جدید بنا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جدید ترین اسپتال کی تعمیر بہت آسان لیکن موجودہ اسپتالوں کو بہتر بنانا بہت مشکل کام ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کے ٹی ایچ اسپتال بورڈ اور مینیجمنٹ کی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔