آئمہ بیگ کو کوکنگ آتی ہے؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہاتھ سے پکائے گئے کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

آئمہ بیگ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرم اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے چیپوٹل بائول کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے گزشتہ رات چیپوٹل بائول بنایا تھا۔‘


گلوکارہ نے لکھا کہ ’اس کو ایک باؤل میں پیش کیا جانا تھا لیکن چھ سو ہزار چھوٹی تراکیب سے اسے تیار کرنے کے بعد مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں خاص طور پر پیالہ دھوکر اسے خوبصورتی سے پیش کروں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے ایک خوبصورت جامنی رنگ کی پلیٹ مل گئی تھی جس نے بہت اچھا کام کیا۔‘

گلوکارہ نے مزید لکھا ’مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ اسے باؤل کیوں کہتے ہیں؟ شاید اس لیے کہتے ہوں کہ پلیٹ میں سے کھانا باہر گر رہا تھا جب تک کہ میں نے اسے پورا ختم کیا۔‘

آئمہ بیگ کی ان تصویروں کو ناصرف مداحوں نے بلکہ شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی پسند کیا۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اس پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ کھانا بھی بنا لیتی ہیں۔‘

دوسری جانب گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ معروف اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے تو گلوکارہ کی پوسٹ سے متاثر ہوکر چیپوٹل بائول بنانے کی ترکیب ہی پوچھ لی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید