• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویز پر ترکی جانے کے خواہشمند 7 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر ترکی جانے کے خواہشمند 7 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق 7 ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے ترکی جارہے تھے۔


ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرکے 7 ملزمان کو جعلی دستاویز سمیت حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں جہلم کا ایک ایجنٹ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین