• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن اور اچکزئی عید بعد ملک گیر احتجاجی تحریک پر متفق

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمودخان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعت کے سربراہ نے دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔


محمود خان اچکزئی اور فضل الرحمٰن نے دوران گفتگو ملکی صورتحال اور مستقبل کی اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کے دوران طے پایا کہ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں، ہم فرسودہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

اس موقع پر فضل الرحمٰن اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم حکمت عملی سے نکلیں گے۔

تازہ ترین