• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 برطانیہ میں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ ڈیوک آف ایڈنبرگ کی وفات پر 8 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر لوگ جمع ہو کر پرنس سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاہی خاندان نے عوام سے پرنس فلپ کی یاد میں پھول رکھنے کے بجائے چیرٹی ڈونیشن کی درخواست کی ہے۔

عوام کے لیے تعزیتی پیغامات درج کرنے کیلئے آن لائن تعزیتی کتاب بھی موجود ہے۔

پرنس فلپ کے انتقال پر برطانیہ اور دولت مشترکہ کے ممالک کے رہنماؤں سمیت عالمی قیادت کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وبا کے سبب آخری رسومات سادگی سے انجام دی جائیں گی، پرنس فلپ کے پوتے شہزادہ ہیری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

آنجہانی شہزادہ فلپ جہاز چلا سکتے تھے، طیارہ اڑا سکتے تھے، گھوڑا گاڑی بھی چلاتے، تصاویر پینٹ کرتے، شکار کرتے اور پولو بھی کھیلتے تھے.

وہ فلسفی اور تخلیق کار کی حیثیت سے بھی یاد رکھے جائیں گے، پرنس فلپ گذشتہ روز 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین