ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کاشتکاروں کو بار دانےکی تقسیم میں نظر انداز کرنےپرڈی سی اوخانیوال کوذاتی طورپرطلب کرکےمعاملات درست کرنیکی ہدایت کردی۔فاضل عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ محکمہ مال کا فرض ہے کہ کاشتکاروں کے کاغذات کو دیکھ کر انکو باردانہ جاری کرے اور یہاں فہرست بناتے ہوئےپٹیشنرز کو ہی نظرانداز کر دیا گیا،لوگ اتنی مجبوری کا شکار ہیں اور افسران غفلت کا مظاہر ہ کر رہے ہیں،لوگ سال بھر کی محنت ضائع ہونیکے خدشہ پرہی اہلکاروں پرحملےکررہےہیں۔اگر سوموار تک درخواست گذاروں کا مسئلہ حل نہ کیاگیا تو ذمہ داروں کیخلاف کارروئی کی جائے گی۔فاضل عدالت نے یہ احکامات کبیروالاکےسیدمحمداحمد عباس ،سید احسن عباس او رسید غضنفر عباس کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے جس میں کونسل احمد رضا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گذاروں کی علاقےمیں 80ایکڑ زمین ہےاور تمام کوائف مکمل ہو نے کے باوجود انہیں بار دانہ نہیں دیا جارہاجو غیر قانونی اقدام ہے ۔فاضل عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور تحصیلدار خانیوال عدالت میں پیش ہوئےاور بیان دیا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت تما م ڈی سی اوزباردانےکی فراہمی کے معاملات کنٹرول کرر ہے ہیں،استفسار پرپتہ چلاکہ باردانےکی فراہمی کے لئے فہرستیں بناتےہوئےمذکورہ علاقہ کو شامل ہی نہیں کیاگیا۔ عدالت نے سوموار کو ڈی سی او اور سنٹرل کوآرڈینیٹرکوطلب کر لیا۔