• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز اور لاک ڈاؤن، پاکستان انڈر19 کا دورہ بنگلادیش ملتوی

کورونا وائرس کیسز بڑھنے اور بنگلادیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے کے باعث پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ صورتحال میں بہتری پر دونوں بورڈز نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلادیش کے لیے 17 اپریل کو ڈھاکا روانہ ہونا تھا۔


انڈر۔19 کھلاڑیوں کا دورہ بنگلادیش کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ جاری تھا۔

 تاہم بنگلادیش میں کورونا وائرس کے بڑھتی صورتحال کے باعث لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے کے بعد پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دورہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر۔19 ٹیم کو ڈھاکا میں1 چار روزہ اور 5 ون ڈے میچز کھیلنا تھے، صورتحال میں بہتری آنے پر دونوں بورڈز نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین