• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ملکی سیاست کے سارے روایتی رنگ نظر آئے، پولنگ اسٹیشنز پر کارکنوں کی موجودگی نظر آئی۔

الیکشن کے دوران خوب گہما گہمی دکھائی دی، کارکنوں کی جانب سے ووٹرز کو لانا لے جانا، چائے ناشتے کا بھی انتظام کیا گیا۔

ڈسکہ میں پولنگ عملے کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا اور جوشیلے کارکنوں کا ٹکراؤ  بھی ہوا، ڈسکہ الیکشن میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

عثمان ڈار کے دورے کے موقع پر پوسٹ گریجویٹ کالج پولنگ اسٹیشن پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی۔

انتخابی حلقے کے دورے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے ذيشان رفیق کا گھیراؤ کرلیا۔

 سیالکوٹ کے علاقے سَت راہ میں گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے مشکوک افراد  کو گرفتار  کرلیا گیا۔

قلعہ کالر والہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 مندرانوالہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم  پولنگ متاثر نہیں ہوئی، فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرکے، اسلحہ برآمدکرنے کے بعد  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین