• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگیں فرو خت کر نے میں ملوث تین ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتان ( سٹاف ر پو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پتنگیں فرو خت کر نے مقدمات میں ملوث 3ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ حرم گیٹ میں درج 18 پتنگیں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بشیراحمد،تھانہ د ہلی گیٹ میں درج 35پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم شرافت،تھانہ پاک گیٹ میں درج 20پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم نذیرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین