راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں ، 20موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں شہری 4گاڑیوں اور 6موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تھانہ سٹی کو محمد جمشید نے بتایا کہ اپنے دوست اسامہ کے ساتھ گوالمنڈی کے قریب پہنچا تو 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمیرا موبائل اور 5ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد احمد نے بتایاکہ چھتی قبرستان کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمجھ سےموبائل اور 12ہزار روپےچھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صادق آبادکو محمد وسیم نے بتایا کہ مزمل ٹاؤن میں اپنی مرغیوں کی دکان میں موجود تھا کہ3 افراد اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 35ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ویسٹریج کو محمد عارف خان نے بتایا کہ چوہڑچوک میں دکان میں موجود تھاکہ ایک موٹر سائیکل پر 3 افراد آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 38 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ویسٹریج کو محمد یوسف بٹ نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں موجود تھا 2 مسلح افرادموٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 6ہزار500روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نصیرآبادکو ارسلان نے بتایا کہ 2 ملزم اسلحہ کی نوک پر 10ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو محمد شعیب چودھری نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سوار موبائل اور بٹوا اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ مورگاہ کو آکاش گل نے بتایا کہ اپنے گھر سے موٹر سائیکل نمبراے اے ای 6645 پر سکول کے پاس پہنچا تو2 ملزم اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے- تھانہ کلرسیداں کو حسنین علی نے بتایاکہ اپنے سیلز مین عبدالرحمٰن اور محمد سعید کے ہمراہ چوک پنڈوری سے آ رہے تھے جب ہم ٹیالہ پہنچے تو کھلی جگہ پر پیچھے سے ایک سلور رنگ کی کار نمبر اے ایس جے-651 آگئی جس میں 3 افراد ڈرائیور سمیت سوار تھے ، جنہوں نے ہماری گاڑی کوروک لیا اور 2 افراد ہمارے پاس آ گئے، ایک نے پسٹل نکال لیا اور سیل کی رقم 33 ہزار روپے میری جیب سے نکال لی ، دوسرے سیلز مین عبدالرحمان سے 2 ہزار روپے بھی لے لئے اوراپنی گاڑی میں فرار ہو گئے ۔تھانہ رتہ امرال کو حید رعلی نے بتایا کہ نامعلوم چور گھرکے تالے توڑکر موبائل فون ،75ہزارروپے اور طلائی زیورات مالیتی2لاکھ روپےچوری کر کے لےگئے۔تھانہ پیرودھائی کو ریحان نے بتایا کہ مین روڈ پیرودہائی کے قریب 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کو عادل نے بتایا کہ چور میرے گھرسے80ہزار روپے،ایل سی ڈی اور پنکھا چوری کر کے لےگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو نا صر مسیح نے بتایا کہ چاندنی چوک کے قریب 2موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو اظہار الحق نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو شجاعت علی نے بتایا کہ گلی میں سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرارہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو منشاخان نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھرسے موبائل اور82 ہزار روپے چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکومحمد وسیم نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں 2موٹرسائیکل سوارمیرا موبائل چھین کر فرارہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد رفیق نے بتایا کہ 3لڑکے میری جیب سے 40ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کینٹ کو عمیر حنیف نے بتایاکہ میں آرمی میں لفٹیننٹ ہوں گکھڑ پلازہ بینک روڈ صدر اپنے موبائل فون پر با ت کر رہا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو ملک طلحہ بن اظہر نے بتایاکہ میرے بھائی کا موبائل چوری ہو گیا۔تھانہ ویسٹریج کو محمد نعمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ نصیرآبادکو محمدعمران نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو ملک ثاقب حسین نے بتایا کہ میں کوہستان اڈے کے پاس کھڑا تھاکہ موٹرسائیکل سوارآئے مجھ سے موبائل مالیتی2لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو ملک عمران الٰہی نے بتایا کہ اپنے کزن ملک نعیم کے ہمراہ اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار میراموبائل مالیتی3لاکھ50ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو بدر منیر نے بتایاکہ چوررزاق ٹاؤن میں پی ٹی سی ایل کی ایکسچینج سے 4 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو سیداسدعباس کاظمی نے بتایا کہ موبائل پر کال سن رہا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو راجہ محمد عرفان افضل نے بتایا کہ دوران سفر نامعلوم موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو عدنا ن خان نے بتایاکہ کہ میرے گھر کا تالہ توڑ کر نامعلوم چورطلائی زیور ات مالیتی 5لاکھ روپے ایل سی ڈی، گھڑی، گھریلو سامان چیک بک کے کچھ صفحے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو عمر خان نے بتایا کہ میں ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ آراے بازارکو محمد نصیر اللہ خان نے بتایاکہ فرید الدین جو میرے پاس کام کرتا تھا شال مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اور 2لاکھ25ہزارروپے چوری کرکےلے گیا ۔تھانہ آراے بازارکو عبد الصمد جمال نے بتایاکہ موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ سول لائن کو محمد ظفیر الاسلام نے بتایاکہ چور میری جیب سے بیس ہزار روپے اور موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مورگاہ کو جمیل نے بتایاکہ کسی نے میری گاڑی سے موبائل چوری کر لیا۔تھانہ مورگاہ کوعادل احمد نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے کمرے سے دو فون اوربٹواچوری کرکے لے گئے جس میں کاغذات، 20ہزاراور اے ٹی ایم کارڈزاورشناختی کارڈتھا۔تھانہ ٹیکسلاکو سید الف شاہ نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر چورگھریلوسامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو جارج زماں انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائزہائی سکول عثمان کھٹڑ ٹیکسلا نے بتایا کہ سکول کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ٹیب ،یوپی ایس،بیٹری ،موڈیم چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو راشد مرتضٰی نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات مالیتی 24لاکھ روپے، 2لاکھ روپے اور پرائز بانڈ ز مالیتی60ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو ارم سلطانہ نے بتایا فوجی فاؤنڈیشن والی گلی سے جناح ہسپتال کی طرف جار ہی تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے قریب موٹرسائیکل پر دو لڑکے آئے جو مجھ سے ہینڈ بیگ چھین کرفرار ہو گئے جس میں 8ہزارروپے سے زیادہ رقم، ،شناختی کارڈ، یونیورسٹی کارڈ اور دیگر ضروری سامان تھا۔تھانہ گوجرخان کو محمد عثمان عمر قریشی نے بتایا کہ دوران نماز جنازہ موبائل کسی نے چوری کر لیا،تھانہ مندرہ کو محمد منظر نے بتایاکہ میری تین بکریاں وبکرا چوری ہوگیا۔ دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی کومحمدوقارنے بتایاکہ سیکٹرآئی ٹین ون میں 2مسلح ملزم مدعی سے دوموبائل فون اور25ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ آئی نائن کوانیس علی نے بتایاکہ پانچ ملزموں نے فیض آبادپل پرمدعی سے دوموبائل اورنقدی کل مالیتی 82ہزارروپے چھین لئےاورمزاحمت کرنے پرملزموں نے چاقومارکرمدعی کوزخمی کردیا۔تھانہ شمس کالونی کوریحان عالم نے بتایاکہ سیکٹرایچ 13میں دونامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پرمدعی سے موبائل اورنقدی کل مالیتی 35ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ سبزی منڈی کونعیم اخترنے بتایاکہ عزیراحمدمدعی کی کمپنی میں ملازم تھاجس نے دوران ملازمت ایک کروڑ57لاکھ روپے خوردبرد کرلئے۔تھانہ شالیمارکومیمونہ چیمہ نے بتایاکہ مدعیہ نے ملزم ذیشان مزمل کوماہانہ رینٹ پرگاڑی نمبرآرایل ای 1275دی جواس نے غائب کردی اوررینٹ بھی ادانہیں کررہا۔