• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں مختلف علاقوں سے تین شادی شدہ خواتین اوردو جواں سال لڑکیوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو شاہین نے بتایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی (الف) جو گھر سے د کان پر گئی تھی کو صائم اس کی بہن تحریم اور ایک نا معلوم ملزم نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ریس کورس کو محمد جی نے بتایا کہ اس کی بہو(ر) کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ روات کو محمد عرفان نے بتایاکہ 7مارچ کو اس کی شادی (ع)سے ہوئی تھی ،شام کو واپس گھر گیا تو میری بیوی گھرپر موجود نہ تھی ، پڑتال کرنے پر طلائی زیورات 4 تولے، 4 ہزار پاؤنڈ اور50 ہزار روپے گھر سے غائب تھے،میری بیوی کو کوئی اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ کینٹ کو محمد سفیر نے بتایا کہ اس کی بیوی(ش) اغواء ہو گئی ۔تھانہ ترنول پولیس کومحمد صفدر نےبتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کی 17 سالہ بیٹی (ص ) کواغواء کر لیا۔
تازہ ترین