• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلی حیات کو خطرات کے پیش نظر ریڈ ڈیٹا بک پر کام شروع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ادارے زوالوجیکل سروے آف پاکستان نے ریڈ ڈیٹابک پر کام شروع کر دیا ۔جنگلی حیات کو خطرات کے پیش نظر زوالوجیکل سروے آف پاکستان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ریڈ ڈیٹا بک بنانا شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھرکی جنگلی حیات کا سروے جاری ہے،اس ڈیٹا کے مطابق ان جنگلی جانوروں کی تعداد کے پیش نظر ان کی کیٹیگریز بنائی جائیں گی اور قانون کے مطابق شکار کی اجازت دی جائیگی۔ وزارت کے حکام کے مطابق جنگلی حیات کی افزائش کے مزید سات نئے نیشنل پارک بنائے جا رہے ہیں ،جنگلی حیات کی افزائش کے لئے بجٹ میں 18ارب روپے رکھے گئے ہیں،اگر یہ رقم خرچ کی گئی تو پاکستان میں جنگلی حیات کی افزائش میں خاطر خواہ اضافہ یقینی ہوگا۔سروے میں ملک کے جنگلی حیات کےتجربہ کار ماہرین حصہ لے رہے ہیں جن میں آئی یو سی این اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ماہرین بھی شامل ہیں ۔ریڈ ڈیٹا بک تیار ہو جانےکے بعد جنگلی حیات کے شعبوں کو ان کی افزائش کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین