• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی ادکارہ کترینہ کیف نے اپنی حالیہ تصویر شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کس طرح گزار رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نا کوئی بالی ووڈ اسٹار کورونا وائرس کا شکار ہورہا ہے۔ 

ایسے میں تقریباً ایک ہفتے قبل کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں تھیں۔ 

اس حوالے سے خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ انھوں نے فور طور پر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ 

تاہم اب فوٹوز اینڈیو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے قرنطینہ میں موجود کترینہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

انھوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا جو صرف وقت دینے اور صبر و استقامت کا پیغام دیتا ہے۔ 

کترینہ کیف کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور ساتھی اسٹارز نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔



تازہ ترین