• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمی کاوشوں سے ڈسکہ میں شفاف انتخابات میں مدد ملی، صوبائی الیکشن کمشنر

باہمی کاوشوں سے ڈسکہ میں شفاف انتخابات میں مدد ملی، صوبائی الیکشن کمشنر 


لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور معاونت پرپاک آرمی، رینجرز، پولیس انتظامیہ کے افسران ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم راو، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق ،ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ،ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن حامدجاوید اعوان اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ باہمی کاوشوں سے ڈسکہ میں منصفانہ غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے پرامن انعقاد میں مدد ملی ، رائے دہندگان کو بلا خوف و خطر اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ،انتخابی عمل کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان قائم رہا جس کے نتیجے میں رائے دہندگان کو بلا خوف و خطر اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ۔

تازہ ترین