کراچی (نیوزڈیسک )اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایران کے معاملے پر امریکا کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن تک پہنچنے والے کسی بھی نئے ایرانی جوہری معاہدے کے تحت اسرائیل کی سیکیورٹی کا تحفظ کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لوید آسٹن سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ بینی گانتس نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ تمام آپریشنل معاملات میں امریکا کو ایک مکمل شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ʼہم اپنے امریکی حلیفوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایران کے ساتھ کوئی نیا معاہد دنیا اور امریکا کے اہم مفادات کا تحفظ کرے، ہمارے خطے میں خطرناک ہتھیاروں کی دوڑ کو روکے گا اور اسرائیل کا تحفظ کرے گا۔