• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن کی پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی قیمت مقررکرنیکی مخالفت

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی قیمت مقررکرنےکی مخالفت کرتے ہوئے اقدام کو خلاف قانون قرار دیدیا،مسابقتی کمیشن نے اپنے پالیسی نو ٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی 85روپے فی کلو ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اقدام خلاف قانون، چینی دوسرے صوبوں کومنتقل ہونے اور ذخیرہ اندوزی کے رحجان میں اضافہ ہو گا ، سی سی پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدام سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہی دے، پنجا ب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقررکرنے سے چینی دوسرے صوبوں کومنتقل ہونے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کے رحجان میں اضافہ ہو گا اور غریب صارفین کو اسکی زیادہ قیمت اداکرنا پڑسکتی ہے، کمیشن کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کرنے کے بجائے ڈی ریگولیشن کرنے سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، چینی کا ستر فیصد استعمال صنعتی شعبہ کرتا ہے وہی اسکا فائدہ اٹھائےگا، چینی کے شعبےکو ڈی ریگولیٹ کرنے سے مقابلےکا رجحان بڑےگا اور صارفین کو فائدہ ہو گا، سی سی پی کا کہنا ہے کہ چینی کی کم قیت مقرر کرنے سے کچھ ملیں نقصان میں جا سکتی ہیں جس کا نتیجہ ملز آپریشن بند کرنے کی صورت میں ملےگا، ماضی میں عدالتوں نے چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو مقرر کی جبکہ پیداوار لاگت48 روپے فی کلو تھی جس پر ملوں نے آپریشن بندکردیا جس سے چینی کی قیمت سو روپے فی کلوتک پہنچ گئی ،لہٰذا چینی کی قیمت فکس کرنے کے بجائے چینی مارکیٹ کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔

تازہ ترین