کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت حلال کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین صوبائی خطیب مولانا نوار الحق حقانی 13 اپریل منگل کو ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگا اجلاس میں زونل کمیٹی کےارکان مفتی محمد جان قاسمی،علامہ جمعہ اسدی، قاری سید عتیق الرحمن شاہ، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مولانا محمد احمد خان، قاری عبدالرشید، مولانا سید پیرنقیب اللہ آغا محکمہ موسمیات اور ڈی سی آفس کوئٹہ کے نمائندے شرکت کرینگے جبکہ صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی علماء کے اجلاس ہونگے ۔