ملتان (سٹاف رپورٹر) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو فعال کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اسی لیے حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے بلدیاتی نظام کو فوری طور پر صحیح معنوں میں بحال کرے۔وہ روبینہ شاہین اور فہمیدہ چوہان سے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور دیگر قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں ایسا نہ ہو کہ لیگی کارکنان بنی گالہ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں، ن لیگ عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی پیپلز پارٹی کی طرح معمولی عہدے کے لیے دھوکا نہیں دے گی۔