• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کے بعد شگفتہ اعجاز کی بہن بھی انتقال کرگئیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے والدہ کے بعد اب اپنی بہن کو بھی کھودیا۔

گزشتہ ایک ماہ کے اندر دو بڑے صدموں سے دوچار ہونے والی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن کی یادگار تصویر شیئر کی۔


شگفتہ اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ شدید علالت کے بعد اُن کی بہن انتقال کرگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بہن کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خود کو تمہارے بغیر بالکل تنہا محسوس کررہی ہوں۔‘

اُن کی اس دُکھ بھری پوسٹ پر شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ کے صبر و جمیل اور بہن کی مغفرت کے لیے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل شگفتہ اعجاز نے اپنی دورانِ پرواز سیلفی شیئر کی تھی۔


شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بہن کے پاس عمان جارہی ہیں۔

اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب اُن کی بہن کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شگفتہ اعجاز کی والدہ بھی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی ان ٹیلنٹڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جو کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

تازہ ترین