• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کے استاد انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے اُستاد انتقال کرگئے۔

پاکستان فلم و ٹی وی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 1968ء کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں بشریٰ انصاری کو بطورِ چائلڈ اسٹار دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے ساتھ دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کو گلوکاری سِکھانے والے استاد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے انکل اور گلوکاری کے اُستاد عامر حیدری انتقال کرگئے ہیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’اُن کے استاد عامر حیدری نے اُنہیں بچپن میں گلوکاری سِکھائی تھی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اُن کے استاد بچوں کو حوصلہ دینے کے لیے ایک بہترین شخص تھے۔‘

آخر میں بشریٰ انصاری نے اپنے مرحوم استاد کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُن کے درجات بُلند فرمائے۔‘

بشریٰ انصاری کی اس دُکھ بھری انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مرحوم کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

تازہ ترین