• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف ببلی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر آج کل کی تلخ سچائی سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔

حساس مزاج، شعر و شاعری کی دلدادہ، جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں کو دھڑکانے والی یمنیٰ زیدی کی جانب سے اکثر اوقات ہی گہری اور معنی خیز پوسٹس سوشل میڈیا پر کی جاتی رہتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے ابھی حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں آج کل کے معاشرے اور کڑوے سچ کی عکاسی کی گئی ہے۔


یمنیٰ زیدی کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں پیغام دیا گیا ہے کہ بطور معاشرہ ہر ظاہری چیز پر یقین کر کے دوسروں سے متعلق رائے قائم کر لی جاتی ہے جبکہ اکثر اوقات اُس ظاہری چیز کے پیچھے چھپی کہانی کچھ اور ہی ہوتی ہے جسے کوئی نہیں جانتا۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ آج کل کی سچائی ہے۔‘

یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس آ گئے اور کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ کی تائید کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ آج کل کے معاشرے کی یہی سوچ ہے اور  یہی کڑوا سچ ہے۔

تازہ ترین