• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد آمد ہے جس کے تحت روزوں کے دورانیے  کے مطابق دنیا میں سب سے طویل روزے کا دورانیہ فِن لینڈ میں 23  گھنٹے 5منٹ کا ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب و خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹےکا ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ میں  13 گھنٹے51 منٹ  اور آخری ایام میں روزے 14 گھنٹے7 منٹ پر محیط ہوں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  الجزائر، تیونس میں ابتدائی روزوں کادورانیہ 14 گھنٹے39 منٹ ہوگا اور آخری ایام کے دوران روزوں کا دورانیہ  15 گھنٹے 50 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح ریاض میں رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے  14 گھنٹے اور آخری دنوں میں روزے  14 گھنٹے 42 منٹ پر محیط ہوں گے۔

تازہ ترین