• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پیراملٹری فورسز کو طلب کر لیا گیا۔ لاہور شہر کی مختلف سڑکوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کی گاڑیوں نے گشت کرنا شروع کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق احتجاج اور دھرنے ختم کروانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ایک مذہبی تنظیم کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کررہی ہے، جس وجہ سے بدترین ٹریفک جام، مسافر اذیت کا شکار اور کئی مقامات پر ایمبولینسیں پھنس گئیں۔

مظاہرے کی وجہ سے کراچی میں ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ، شنگھائی پُل، سگیاں پُل، شاہدرہ، کینال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔

تازہ ترین