• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سندھ میں ہیڈماسٹروں کی برطرفی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ میں عالمی بینک کے تعاون سے فروغ تعلیم کے منصوبے میں بھرتیوں کے معاملے پر تحریر ی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ میں ہیڈماسٹروں کی برطرفیوں کا سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہیڈماسٹروںکی اپیلیں خارج کر دی ہیں،4صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے ،جس میں عدالت نے قرار دیاہے کہ سندھ میں ورلڈبنک کے تعاون سے 2600 ملین ڈالر کا منصوبہ 2013 سے 2017 تک کیلئے تھا، درخواست گزاروں کو جولائی 2017 میں ہیڈ ماسٹر /ہیڈ مسٹرس گریڈ 17 کی پوسٹس پر دو سال کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ،منصوبہ ختم ہونے کے بعدیہ بھرتیاں کیسے کی گئیں؟ قانون کے مطابق گریڈ 17 میں بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہی ہوسکتی ہیں، گریڈ 17 پر پبلک سروس کمیشن کے علاہ کنٹریکٹ پر بھی تعیناتی نہیں ہوسکتی،عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہیڈ ماسٹرزوں کی تقرریاں خلاف قانون قرار دیتے ہوئے درخواست گزاروں کو کچھ رعایات بھی دی ہیں ، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو جو رعایات دی ہیں وہ انکے بھی مستحق نہیں تھے۔

تازہ ترین