• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کی39 ماہ طویل ترین حراست، یکے بعد دیگرے مقدمات

اسلام آباد ( تبصرہ طارق بٹ) نیب کی 39 ماہ طویل ترین حراست میں رہنے والے احد چیمہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد قید سے باہر آ گئے ہیں۔ 

نیب نے ان سے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم، بھکی پاور پلانٹ، پنجاب تھرمل پاور کمپنی، ایل ڈی اے سٹی ہائوسنگ اسکیم، پیراگون سٹی ہائوسنگ اسکیم، لاہور میٹرو بس سسٹم، راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور ایل ڈی اے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے تحقیقات کیں۔ ان کے خلاف نیب کے تحت مقدمات یکے بعد دیگرے کھلتے گئے۔

 لہٰذا دوران تفتیش انہیں طویل عرصے پسِ زنداں رہنا پڑا۔ انہیں فروری 2018ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب نوازشریف کی حکومت موجود تھی۔راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جو وزیراعظم عمران خان کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، اسے احد چیمہ ہی نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے تیار کیا تھا۔

 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ بھکی کو لاگت کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی۔ چند ہفتے قبل پنجاب تھرمل پاور پلانٹ جھنگ کے بارے میں انکوائری بند کی گئی۔

تازہ ترین