• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسنوکر: محمد آصف، اسجد اقبال، حسنین اختر اور عبدالستار ناک آؤٹ مرحلے میں

ٹاپ اسنوکر کھلاڑیوں نے نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

محمد آصف، اسجد اقبال، علی حمزہ، حسنین اختر، سہیل شہزاد، شان نعمت، عبدالستار، احمد طارق، رانا عرفان، سلطان محمد، احسن رمضان اور علی رضا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن لیگ میں بلوچستان کے زیب خان نے 139 کا اب تک کا سب سے بڑا بریک کھیلا، رانا عرفان نے (122 اور 137) کے دو شاندار سنچری بریک لگائے۔ جبکہ کامران البرٹ نے (120) اور آصف ٹوبہ (104) نے سنچری بریک کھیلا۔ 

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے دن کے نتائج کے مطابق محمد شہباز نے اویس اللہ منیر کو چار، تین۔ ذوالفقار اے قادر (سندھ) نے شاہ زیب رفیق کو چار صفر سے پچھاڑا۔

غلام عباس نے محمد نسیم اختر کو چار، صفر (واک اوور)۔ علی حمزہ نے حسنین اختر کو چار، تین۔ سہیل شہزاد نے شان نعمت کو چار، صفر۔ کامران البرٹ نے حارث خان کو چار، دو۔ عامر سہیل نے ایان مارک جان کو چار، دو۔ آصف ٹوبہ نے نادر شاہ کو چار، ایک۔ احمر طارق نے عبدالستار کو چار، دو سے ہرایا۔

محمد احمد نے سیف علی خان کو چار، ایک۔ رانا عرفان نے سلطان محمد کو چار، صفر۔ حسنین سیاب نے اسد خان کو چار، دو۔ احسن رمضان نے علی رضا کو چار، دو۔ عبداللہ شیخ نے ایم مدثر کو چار، تین اور مبشر رضا نے زیب خان کو چار، دو سے شکست دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید