• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسٹامپ پیپرز کے متبادل وائٹ پیپرز لانے پر غور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں ایک بار پھر اسٹامپ پیپرز کے متبادل پر سوچ بچار کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپرز لانے کا سوچا جارہا ہے۔اشٹام پیپرز ختم کرنے سے پرنٹنگ کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔وائٹ پیپرز پر تین طرح کے کوڈ ہوں گے۔یہ کم از کم ایک سوروپے سے لیکر زیادہ سے زیادہ اپنی مرضی کی مالیت کا نکلوایا جاسکے گا۔وائٹ پیپر کی پرنٹنگ پر صرف ایک روپیہ خرچ آئے گا۔
تازہ ترین