• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 34 افراد ہلاک

مشرقی افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

افریقی ملک جبوتی میں 60 تارکین وطن کو لیکر جانے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی کی منزل کیا تھی اور وہ کس علاقے سے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔

تازہ ترین