• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا، ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا

شمالی کوریا کے حکام نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کیا ہے کہ ملک میں کوئی کورونا کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

شمالی کوریا کے حکام نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کو’قومی وجود کا مسئلہ‘ قرار دیا اور عالمی ادارہ صحت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے شمالی کوریا کےلیے نمائندہ خصوصی ایڈوین سلواڈور نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں 23 ہزار 121 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

ان ٹیسٹوں میں سے 732 ٹیسٹ 26 مارچ سے یکم اپریل کے دوران کئے گئے ہیں لیکن حاصل کردہ نتائج میں کسی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔ 

تازہ ترین