• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر گیلانی نے ماورہ حسین کو رمضان کا کیا تحفہ دیا ؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل ماورہ حسین کو شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار امیر گیلانی کی جانب سے انمول تحفہ دیا گیا ہے جسے پا کر ماورہ حسین بے انتہا خوش نظر آ رہی ہیں۔

ماورہ حسین کی جانب سے اپنےفوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو لگائی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ انہیں امیر گیلانی کی جانب سےر مضان کا ایک انمول تحفہ دیا گیا ہے۔

ماورہ حسین کی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر گیلانی نے ماورہ حسین کو رمضان کی آمد پر انمول، قیمتی ترین کتاب ’ قرآن کریم ‘ کا تحفہ دیا ہے جو کہ سرخ رنگ کے باکس میں موجود ہے۔


ماورہ حسین نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دنیا کا خوبصورت ترین تحفہ،‘ ماورہ حسین کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’وہ ابھی سے ہی رمضان کو محسوس کر سکتی ہیں۔‘

دوسری جانب ماورہ حسین کی اس پوسٹ پر امیر گیلانی کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’خوشیاں، امن اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے رہنما کتاب۔‘

تازہ ترین