• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کے 4 شریک ملزمان کی ضمانت منظور

پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث  حلیم عادل شیخ کے4 شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کے انتخابی معرکے میں پیپلز پارٹی اور پی پی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی اور کارکن گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

تازہ ترین