• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کیس کا فیصلہ آگیا


پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

خیبرپختونخوا محتسب نے شعبہ سیاسیات کے چیئرمین امیر اللّٰہ کو فوری برطرف کرنے کاحکم دے دیا۔

محتسب نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کیا گیا، طالبات کے لئے جامعہ کا ماحول سازگار نہیں ہے۔


یاد رہے کہ 11 نومبر 2020ء کو طالبات نے یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

تازہ ترین