• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے رمضان المبارک کو سال کا بہترین وقت قرار دیدیا

پاکستان میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور آج ملک بھر میں پہلی سحری ہوگی۔ خوبصورت اور بابرکت مہینے کے حوالے سے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کی مشہور اداکارہ منال خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماہِ رمضان کو سال کا پسندیدہ وقت قرار دے دیا۔

منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک سال کا بہترین وقت ہے۔


اداکارہ نے اپنے پیغام میں دعا بھی لکھی کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب پر مہربانی کرے،آمین۔ جواب میں مداحوں نے بھی منال خان کو ماہ ِمقدس کی مبارک باد دی اور انکی دعا پر کمنٹس میں آمین لکھا۔

تازہ ترین