شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے انسداد ڈینگی اور خسرہ کی مہم کے اخراجات کیلئے محکمہ صحت کو 6170400روپے کی رقم جاری کردی ہے جس میں سے 1758100روپے تربیتی پروگراموں جبکہ 3882000روپے کی رقم پٹرول کے اخراجات پر خرچ کئے جائیں گے، ذرائیع نے بتایا ہے کہ ان فنڈز کے استعمال کو شفاف بنانے اور ماضی کی طرح ہونیوالی کرپشن کو روکنے کی خاطر ایک نگران کمیٹی ضلع حکومت نے تشکیل دیدی ہے ۔