• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم کا پریکٹس میچ، 90اوورز میں 392 رنز بنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہونے والے پریکٹس میچ کے دوسرے روز 90 اوورز کے کھیل میں مجموعی طور 392 رنز بنے۔ اظہر علی ، سعود شکیل ، عابد علی، فواد عالم ، عمران بٹ اور آغاسلمان نے ففٹیز اسکور کیں۔ پہلے سیشن میں 28 اوورز کے کھیل میں اظہر علی نے 60 اور سعود شکیل نے 86 رنز اسکور کئے ۔ دوسرے سیشن میں عمران بٹ اور عابد علی نے 30 اوورز کے کھیل میں 120 رنز اسکور کئے۔ عابد علی نے 60 جبکہ عمران بٹ 53 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔دن کے تیسرے اور آخری سیشن میں آغا سلمان اور فواد عالم نے 32 اوورز میں 126 رنز اسکور کئے ۔آغا سلمان 64 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ سنچری بنانے والے فواد عالم 61 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔

تازہ ترین