• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس، عمر اکمل کو جرمانہ یکمشت ادا کرنے کا حکم

اسپاٹ فکسنگ کیس، عمر اکمل کو جرمانہ یکمشت ادا کرنے کا حکم 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو جرمانے کی رقم یکمشت ادا کرنا ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جرمانے کی اقساط کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عمر اکمل نے ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے کیے جانے والے جرمانے کی اقساط کے لیے پی سی بی کو درخواست دی تھی، عمر اکمل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ جرمانے کی یکمشت ادائیگی نہیں کر سکتے، اقساط کی جائیں۔ پی سی بی نے یکمشت جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے کے لیے کیس ثابت کرنے کا کہا، عمر اکمل کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز اور دوسری دستاویزات پیش کی گئی تھیں، دستاویزات کے جائزے بعد بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہعمر اکمل اپنی ہارڈشپ ثابت نہ کر سکے۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی عمر اکمل کا ری ہیب شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ پچاس ہزار جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ عمر اکمل کی ایک سالہ سزا بیس فروری کو ختم ہو چکی ہے۔

تازہ ترین