• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس، مفرور اداکار اور غیرملکی خاتون دوست کیخلاف لک آؤٹ نوٹس جاری

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ منشیات کے کیس میں مفرور ٹی وی اداکار اور غیر ملکی خاتون دوست کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں این سی بی پچھلے کچھ دنوں سے ان دونوں کی تلاش کر رہی ہے ، لیکن ابھی تک ان دونوں کے بارے میں کوئی سراغ ہا تھ نہیں لگ سکا ہے ۔ این سی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ ہماری ٹیم مسلسل دونوں کی تلاش میں مصروف ہے اور اب ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔سمیر وانکھیڈے کے مطابق دونوں کے پاسپورٹ این سی بی نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران ضبط کر لئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ بیرونی ملک فرار نہیں ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ دراصل بولی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں منشیات سپلائی کرنے کے معاملہ میں گرفتار اداکار اعجاز خان سے پوچھ گچھ کے دوران ٹی وی اداکار کا نام سامنے آیا تھا ۔تفتیش میں ملنے والے سراغوں کی بنیاد پر این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی تھی، لیکن اداکار اور اس کی غیر ملکی خاتون دوست فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ این سی بی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹی وی اداکار ، اعجاز خان کے ساتھ مل کر بولی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری سے منسلک تمام لوگوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ یہی نہیں ٹی وی اداکار تو اپنے ہی گھر میں ڈرگزکی فیکٹری چلاتا تھا ۔این سی بی کے اعلی افسران پر یقین کیا جائے تو آنے والے دنوں میں ٹی وی اداکار کے ساتھ ساتھ اس ریکٹ سے وابستہ دیگر ٹی وی اداکاروں کے نام سامنے آسکتے ہیں ۔ اس معاملے میں این سی بی نے ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ کئی بڑے ناموں کی ایک لسٹ تیار کی ہے ، جن سے جلد ہی پوچھ گاچھ کی جاسکتی ہے ۔ فی الحال این سی بی مفرور دونوں ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین