• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے 15 برانڈز کے نمونے آلودہ نکلے

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملک میں پینے کے محفوظ پانی (منرل واٹر) کے نام پر فروخت ہونے والے 15برانڈز کے پانی کا مبینہ طور پر آلودہ و غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے پینے سے انسانوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے اس حوالے سے اپنی سہ ماہی تجزیاتی رپورٹ شائع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے جنوری تا مارچ2021 کی سہ ماہی میں 20 بڑے شہروں سے بوتل بند/ منرل پانی کے 170برانڈز کے نمونے حاصل کئے‘ ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا اس تجزیے کے مطابق 170میں سے 15 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے۔

تازہ ترین