اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کا معاملہ پھر اٹھادیا۔جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے کیوں مقرر نہیں ہوئیں؟ کیا سپریم کورٹ رجسٹرار کی مرہون منت ہے؟انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا، جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں آج بدھ کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔