• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نژاد خاتون اقوام متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑ میں شامل

نیویارک(جنگ نیوز )بھارتی نژاد 34 سالہ اکانکشا اروڑا اقوم متحدہ کی نئی سربراہ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں۔2016میں اقوام متحدہ کا حصہ بننے والی اکانکشا اروڑا کا شمار اقوام متحدہ کے بڑے ناقدین میں سے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ملازمت کے دو سال کے عرصے میں ہی یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ یہ ادارہ لوگوں کی مدد کرنے میں ناکام ہے۔جنوری 2019 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس ادارے میں تبدیلی کے لیے اس کی سربراہی کرنے سے زیادہ بہتر راستہ کوئی نہیں ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب وہ اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی ریس میں شامل ہیں۔اگروہ رواں سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے کام یاب ہوجاتی ہے توانہیں دواعزاز حاصل ہوجائیں گے اول یہ کہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر امیدوار، اور دوم اقوام متحدہ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

تازہ ترین