• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کاحل حکمرانوں کی تر جیحات نہیں رہیں،اشرف بھٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل کبھی بھی حکمران طبقہ کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا ۔تبدیلی سرکار نے اپنی آدھی مدت اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوں سے گزار لی ہے نہیں معلوم آنے والا وقت کیسے گزاریں گے۔قوم حکمرانوں کی رام کہانیاں مزید سننے کو تیار نہیں پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو پھر لوگوں سے معافی مانگے اور گھر چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جان لیں کہ انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں کو ماضی کی طرح بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ملک پر قابض پی ٹی آئی طبقہ بری طرح سے ایکسپوز ہوگیاہے ۔
تازہ ترین