• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں 30 سالہ خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔

ایس ایچ او اسلام کوٹ کے مطابق تیس سالہ خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر کی جانب سے میکے جانے سے منع کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے ایسا قدم اٹھایا۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین