• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی ٹوئٹر کو اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک کیا جائے یا ہٹایا جائے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا کہ اس طرح کا مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہٰذا اسے سوشل میڈیا سائٹ سے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے۔

بتایا گیا کہ توہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔


ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا گیا کہ پی ٹی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

تازہ ترین