مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دیر سے سہی لیکن آج انصاف ملا ہے اور شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 3 ہزا ایک سو پچاس ارب کے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے لگائے کسی ایک میں بھی نیب کرپشن ثابت نہ کر سکی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ شہباز شریف کو آج انصاف تو ملا ہے البتہ تاخیر سے ملا ہے، جب ظلم بڑھتا ہے تو وہ مٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ججز اب بھی قوم کی امید ہیں، اگر عدلیہ موجود نہ ہو تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہوجائے گا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ ہمارے خلاف ظلم ہورہا ہے تو کوئی مانتا نہیں تھا اب جہانگیر ترین خود کہہ رہا ہے کہ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی نہیں تھا یہ حکومت کے خلاف جدوجہد کا اتحاد تھا ہم توقع کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اوr اے این پی ہمارے ساتھ رہے گی۔