• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز میں ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے روز تک ملک میں رہے گا۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوانی ،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔

محکمۂ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی میں بتایا ہے کہ بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پورمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ پشاور، اسلام آباد ، راولپنڈی اورچکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کوئٹہ، ژوب، سبی میں بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔

اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین