• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی شکار ہونے والی کترینہ کیف اس وقت قرنطینہ میں ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نا کوئی بالی ووڈ اسٹار کورونا وائرس کا شکار ہورہا ہے۔

ایسے میں تقریباً دو ہفتوں کے دوران کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئی تھیں۔

اس حوالے سے خوبرو اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ انھوں نے فور طور پر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

 اس سے قبل بھی وہ اپنے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرچکی ہیں، تاہم اب انھوں نے بتادیا کہ وہ قرنطینہ کس کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔ 

انھوں نے اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لکھ کہ اپنی کمپنی کے لیے صرف میں اکیلی ہی ہوں۔ 

کترینہ کو ان کی اس تصویر میں کالے رنگ کا ہوڈی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تازہ ترین