بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی، محمد حفیظ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے بہت عمدہ بیٹنگ کی، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گزشتہ روز کھیلی گئی اننگز پر دنیا بھر سے لوگ انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے آل رؤانڈر محمد حفیظ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلیٰ اننگز دیکھی۔

بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کپتان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، کریز پر ان کا مکمل اختیار نظر آیا۔


محمد حفیظ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنا بھی خاص تھا۔ انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی اچھا کھیلا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 204 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید